لیہ کی خبریں 27/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ : نائب صدرانجمن اخبار فروشاں محمد اسد کے چچا غلام رسول مرحوم کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت و صدرمدرس جامعہ خیرالانام لیہ صاحبزادہ احمد حسن باروی نے کہا ہے کہ ہرشخص کی موت برابرنہیں ہوتی۔قبرمیں نجات نبی کریم کی پہچان سے ہوگی۔جس کے دل میں رسول پاک کی محبت ہوگی اسے محبوب کریم کی پہچان بھی اسے ہوگی۔ قل خوانی میں عمران بریال اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔قل خوانی میں سیّدسجادحسین شاہ گیلانی، نعت گوشاعر قاری ممتازحسین باروی، قاری محمدرمضان قادری، علامہ سعیداحمدباروی ، حافظ نذرحسین، قاری غلام یاسین نقشبندی ،قاری محمداکرم معینی،ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد،صدرانجمن اخبارفروشاں زین علی کھوکھر، سینئرنائب صدرثناء اللہ گرواں، جنرل سیکرٹری طارق یاسین، جوائنٹ سیکرٹری محمدشکیل کھوکھر، سیکرٹری اطلاعات حسن علی قریشی، پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہار کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات اورعوام الناس نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ()فضول رسومات اورغیرضروری اخراجات کے بغیرشادی کی جائے توشادی آسان ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہارخطیب جامع مسجدالفردوس المعروف ولی دادعلامہ محمداشرف مظہری نے شادی آسان کروتحریک کے بانی محمدصدیق پرہارسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے رسومات کوخودہی ضروری سمجھ رکھا ہے حالانکہ ان رسومات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ جولوگ شادیوں کے موقع پررقص ،موسیقی کراتے ہیں اوربچوںکاجواز پیش کرتے ہیں وہ قبرمیںکیاجواب دیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہرمسلمان جانتاہے کہ یہ فضول رسمیں اورغیرضروری اخراجات ہیں اس کے باوجودان رسموں اوراخراجات کوچھوڑنے پرتیارنہیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کی رائے اورعادات کوبدلنابہت مشکل ہے۔انہوںنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادی آسان کروتحریک شادی کے سلسلہ میں عوام کی رائے اورمعمولات بدلناچاہتی ہے تواسے سخت محنت کرناہوگی۔