لیہ کی خبریں 13/6/2015

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) جامعہ نعمانیہ رضویہ کے طالب علم کا اعزاز، ضلعی مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن، اساتذہ، طلباء اور دوستوں کی مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق مدرسہ خیرالانام لیہ میںشاہ جمالیہ ٹرسٹ کے زیراہتمام ضلع لیہ کے جماعت اہلسنت کے مدارس کے طلباء کے درمیان حسن قرات کامقابلہ ہوا۔ جس میں مدرسہ جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ لیہ کے طالب علم حافظ عبدالحمیدنے ضلع بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی اورڈویژنل مقابلہ حسن قرات میں حصہ لینے کے حقدارٹھہرے۔ حافظ عبدالحمید نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ میرایہ اعزازمیرے اساتذہ کی محنت، شفقت اورحسن تربیت کاثمرہے۔حافظ عبدالحمیدکویہ اعزازحاصل کرنے پرقاری ممتازاحمدباروی، قاری اعجازاحمدسواگی،مولانا محمدجنیدظفر،حافظ غلام محمدباروی،محمداسلم ساجد،غلام فرید تھہیم، عاشق حسین، امیرمحمد، شیخ رحمت اللہ، شیخ ابراراحمد، محمدصدیق پرہار،نورالحسن ،محمدرفیق ، صادق حسین اورطاہراقبال نے مبارکباد پیش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) رمضان المبارک میں دودھ چالیس روپے، دہی پچاس روپے،گھی ١٠٠ روپے مرغی کاگوشت ایک سوبیس روپے فی کلوگرام فراہم کی جائے۔ اورلوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔شہریوں کامطالبہ۔شہریوں سمیع اللہ، عبدالرشید، عمران احمد، محمد اصغر، ارشاداحمد، محمد حسن،محمدشکیل،محمدرضوان، محمدمزمل، محمدعثمان، محمدعمیر،محمدحمزہ،غلام سرور، نعیم احمد، تنویراحمد،محمدانور، راشد جاوید، جمشیدساحل، اعجازاقبال، کاشف ابراہیم، سعیداقبال، محمداشرف ،اظہراقبال ،محمداسلم ، محمدبلال، محمدجمیل، رحیم بخش،محمدخلیل، عابدعلی، اسد علی، محمد طارق،محمدشبیر،گل محمد، محمداقبال،منیراحمد، تنویراحمد، وزیرمحمد، محمد شریف نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی سہولت کے لیے دکانداروںکواشیاء خوردونوش کی قیمتیں خودبخودکم کردینی چاہییں۔دنیاوی سرمایہ بڑھانے سے دعائوں اورآخرت کے سرمائے میں اضافہ کرنا بہتر ہے۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں دودھ چالیس روپے، دہی پچاس روپے۔ گھی ١٠٠ روپے، مرغی کاگوشت ایک سوبیس روپے فی کلوگرام فراہم کی جائے۔انہوں نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یہ چیزیں رمضان المبارک کیونکہ زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ اس لیے معیاری اورکم مقررہ نرخوں پران چیزوںکی صارفین کوفراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں روزہ داروں کے احترام میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔سحر وافطارکے اوقات کے ساتھ ساتھ نمازپنجگانہ اورگرمی کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔