لیہ کی خبریں 23/2/2017

Meeting

Meeting

لیہ (محمد صدیق پرہار) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سرکاری اور پرائیویٹ 68 انتہائی مخدوش عمارتوں کے معائنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جو تفصیلی معائنہ کے بعد رپورٹ دے گی۔ تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔یہ ہدایات انہوں نے مخدوش عمارات کی مرمت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جرنل محبوب احمد ،اے ڈی سی فنانس منظور خان چانڈیہ ،سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین ،ایکسین بلڈنگ راجہ لہراسب ،اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی کروڑ محمد تنویریزداں ،چیف آفیسر ایم سی کروڑ ممتاز حسین ،ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طارق ،اے ڈی کالجز سجاد حسین رونگھہ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا و ر دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی او پلاننگ عرفان انجم نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ضلع لیہ کے مختلف سرکاری محکموں جن میں تعلیم ،لائیوسٹاک ،لوکل گورنمنٹ ،بلدیاتی اداروں ،جنگلات کی مجموعی طور پر دوسو بارہ سرکاری و پرائیویٹ مخدوش بلڈنگزکی تعمیرو مرمت، گرائے جانے ،فنڈز کی فراہمی و استعمال ،عمارتو ں کا خالی کرنے ،متبادل انتظامات ایسے امور کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں ڈی سی نے 68انتہائی مخدوش عمارات کے جائز ہ کے لیے ایس ڈی او بلڈنگ ڈی ڈی تعلیم پر مشتمل خصوصی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرنے کے علاوہ اے ڈی سی فنانس کو لائیوسٹاک کی مخدوش عمارات کی مرمت کے لیے فنڈز کے بارے میں انکوائری کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری ادارئے مخدوش عمارات کے بارے میں مفصل رپورٹ ری وزٹ کرنے کے بعد دیں تاکہ فنڈز کی فراہمی کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے اوراس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمدصدیق پرہار)چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے بتایا کہ ضلع لیہ کے مجموعی طورپر 71مراکز صحت کے ذریعے 182ماہر ڈاکٹر ز پر مشتمل طبی عملہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے علاج معالجہ کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور گزشتہ ماہ کے دوران ایک لاکھ 47ہزار 728مریضوں کو ایمرجنسی ان ڈور و آوٹ ڈور میں علاج معالجہ کی سہولیات کے علاوہ کلینکل لیبارٹری ،ایکسرئے ،الٹرا ساونڈ ،ای سی جی ،ملیریا،ٹی بی ،ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی سہولیات سے 34ہزار 708مریضو ں کو مستفید کیا جاچکاہے اور تما م مراکز صحت سے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق خدمات کو موثرمانیٹر نگ کے تحت یقینی بنایا جارہاہے ۔یہ بات انہو ں نے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتائی ۔سی ای او نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ،6ٹی ایچ کیو،3آر ایس سی ،39بی ایچ یو ،22جی آر ڈی میں 142ڈاکٹرز اور 40سپشلسٹ ڈاکٹر ز خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ماہ جنوری میں ڈی ایچ کیو، 6ٹی ایچ کیو سے ایک لاکھ 769مریضو ں کو ایمرجنسی ،آوٹ ڈور و ان ڈور میں طبی سہولیات جبکہ کلینیکل لیبارٹری سے 35215مریضوں کو مستفید کیا گیااور3آر ایس سی، 39بی ایچ یو اور 22جی آر ڈی کے ذریعے 46959مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیااور تمام مراکز صحت سے ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تما م صحت کے مراکز سے طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل 24گھنٹے جاری ہے اور موثر مانیٹرنگ کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ ضلع بھر کے 16لاکھ شہریوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جاسکے۔
لیہ( محمدصدیق پرہار)انچارج ریڈنگ پارٹی وائلڈ لائف انسپکٹر رانا محمد اقبال نے ہاوسنگ کالونی میں چھا پہ مار کر سانڈئے کا تیل فروخت کرنے والے عرفان حیدر کو پکڑ لیا جس کے قبضہ سے 34سانڈئے برآمد کر لیے ۔بعدا زاں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر محمد شاہد ملانہ نے عرفان حید ر پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور برآمد شدہ سانڈئے تلف کر دیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمدصدیق پرہار) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ مہر اسلم سیال اور ان کی بیوی کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی وفات پر گہرئے دکھ و رنج کااظہار کیا ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطافرمائے۔