ق لیگی رہنما حافظ عمار یاسر مارکیٹ میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اُٹھی

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) ق لیگی رہنما حافظ عمار یاسر مارکیٹ میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اُٹھی، انتطامیہ کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہوتے ہوتے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے حافظ عمار یاسر مارکیٹ کی ایک بند دکان سے دھواں اُٹھتے دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ واصف رحمان اور ٹی ایم اے افسران بھی پہنچ گئے اور بند دکان کے تالے توڑ کر پھیلتی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا جائزہ لیا ۔فایر بریگیڈ عملہ نے جانفشانی سے آگ پر قابو پالیا۔اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔