مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران مروت کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

Iftar Dinner

Iftar Dinner

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران خان مروت کی جانب سے PS-114 کی سیاسی و سماجی، مذہبی شخصیات اورعلاقہ معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام اعظم ٹائون میں کیا گیا۔

جس میں ظہیرتنولی ،الطاف قریشی ،رضوان اعوان،ولی محسود،شیرعلی مروت،آصف کمال ،شاہ نذر،عرفان گجر،راجہ اعتزاز،کاشف بٹ،طارق آفریدی،ناظم عبدالخالق،عامرہزاروی،قاری صدیق،عتیق مروت،میاں عاصم، خورشید خان،رفیع مروت ودیگرنے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علاقہ معززین کا کہناتھا کہ واٹربورڈانتظامیہ،کے الیکٹرک اورپولیس انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے سبب عوام کو شدید تکلیف اورپریشانیوں کا سامنا ہے ماہ صیام میں بھی عوام کوسکھ کاسانس میسر نہیں ۔ان اداروں کو چاہیے کہ اپنی کارکردگی بہترکرکے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔