پائی خیل کی خبریں 12/2/2017

Mufti Mohammad Junaid Khan Qadri

Mufti Mohammad Junaid Khan Qadri

پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی راہنما علامہ مفتی محمد جنید رضا خان قادری ناظم اعلیٰ جامعہ انوارالحدیث حنفیہ غوثیہ نزدشیل پمپ نے نئی مدنی مسجد وانڈھی سنارنوالی پائی خیل میں منعقدہ گیارہویں شریف کی محفل میں شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کا مرکز محور اور حقیقی اساس ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامیِ وجہ تخلیق کائنات اوردین کی اساس ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی ہر مسلمان کے لئے تمام محبتوں اورالفتوں کا مرکز و محورقرارپائے ۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے بغیر ہماراایمان نامکمل ہے۔امتِ مسلمہ کی بقاء وسلامتی اورترقی کارازہی اسی امرپرمنحصر ہے۔آج کے پُرفتن دورمیں ایک بہت بڑی سازش کے تحت یہودونصاری جوازل سے دین ِ اسلام اورمسلمانوں کے دشمن آرہے ہیں ۔مسلمانوں کے جذبات ایمانی کوڈھیرکرنے اورامت مسلمہ کے دلوں سے روح ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونکالنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔کیونکہ دشمنانِ اسلام پریہ بات روزِروشن کی طرح عیاں ہے کہ اگرمسلمانوں کوشکست دینی ہے توان کے دلوں سے روحِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (العیاذباللہ) کونکالناہوگا ۔انہوں نے کہاغوث اعظم شیخ عبدالقادرنی جیلانی الحسنی والحسینی کی زندگی قرآن وسنت سے عبارت تھی ۔آپ نے عمل وکردارسے شجراسلام کی آبیاری فرمائی ۔لاکھوں دلوں کے اندرخوف خدااورعشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوزندہ کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیرپاک وہندمیںاولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکے۔ محفل کے اختتام پر عالم اسلام اورملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی اور بعدازاںمیں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردنواح میں گرانفروشوں نے اُت مچارکھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردنواح میں سبزیات،فروٹس، گوشت اوردیگرخوردونوش کی اشیاء کے من مانے ریٹ مقررکرکے شہریوں کوفروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے ۔کریانہ دکانوں پرکہیں بھی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی جاتی زیادہ ریٹ سے اشیاء کوفروخت کرنااپناحق سمجھتے ہیں جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنااپنی توہین سمجھتے ہیں ۔ایک دوسرے سے سبقت لینے کے لئے اندھیرنگری مچارکھی ہے ۔خریدزائدنرخوں پراحتجاج کرے تواسے طرح طرح کی دھمکیوں دی جاتی ہیں اورلوگوں کے سامنے خریدارکی عزت وتوقیرکی پامالی کی جاتی ہے ۔تگڑھے اورمنہ زورخریدارکوخوش کرنے کے لئے رعایتوں پراشیاء فروخت کی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی ودیگرانتظامیہ سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں میں آوارہ کتے باولاپن کاشکار،شہریوں کوکاٹنے لگے جس سے عوام میںخوف ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں موسم بہارکی آمدکے ساتھ ساتھ گلی کوچوں میں آوارہ کتے باولاپن کاشکارہوکرشہریوں کوکاٹنے لگے ۔ادھررہی سہی کسرجنگلی گیدڑوں نے پوری کررکھی ہے سرِشام شہرمیں گھس کرآوارہ کتوں کوزخمی کرجاتے ہیں ۔جس سے کتے پاگل ہوکرشہریوں کوکاٹنے لگے ہیں ۔گزشتہ روزکھوہ آرائیاں والااڈاکوٹ بیلیاں کے رہائشی فتح محمدآرائیں کے بیٹے شہلان آرائیں کوکتے نے کاٹ کرشدیدزخمی کردیا۔لیکن ستم درستم یہ ہے کہ مقامی بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں اینٹی ریبک ویکسین نہ ہونے کے باعث عملہ متاثرہ مریض کوڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی ریفرکرکے بری الذمہ ہوجاتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی شوزب سعید اورای ڈی اوہیلتھ میانوالی سے بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں اینٹی ریبک ویکسین اوراینٹی سنیک ویکسین(سانپ کے کاٹے کی ویکسین)کی فراہمی اورمیانوالی ہیڈکوارٹرزسے آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے ٹیم بھیج کرآوارہ کتوں کی تلفی کامطالبہ کیاہے۔