قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب آج گولڈن ٹائون میں منعقد ہو گی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان کی جانب سے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب (آج) مورخہ 5 جنوری 2017ء بروز جمعرات شام 6 بجے ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ گولڈن ٹائون میں منعقد ہو گی۔

تقریب میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر کیک کاٹا جائیگا سید امجد علی شاہ نے کارکنان سے تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
جاری کردہ :۔ سید امجد علی شاہ