شہزاد ریاض مزاری کی جانب سے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے عوام کا لازوال رشتہ آج بھی قائم اور ہمیشہ قائم رہے گا۔

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے اور پارٹی پر بہتان لگا نے والے سن لیں بھٹو ازم ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے اور ملکی ترقی کو بام عروج پر پہنچا کر عوامی خوشحال لاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناتھا خان گوٹھ انٹرنیشنل چوک پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سابق جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزار اور کارکنان کی جانب سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سالگرہ کی تقریب جلسہ عوام میں تبدیل ہوگیا تقریب میں پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی عوامی اجتماع سے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء راشد حسین ربانی ،حاجی مظفر علی شجرہ ،ضلع کورنگی کے سابق صدر مرزا مقبول اور سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں عوام کی مقبول جماعت ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی پنجاب میں عوامی پذیرائی اس بات کا واضح ثبوت ہے مقررین نے کہاکہ پیپلز پارٹی پر بہتان تراشی کرنے والے آج خود اس شکنجے میں پھنس چکے ہیں پیپلز پارٹی ہر دور میں احتساب کی چکی میں پس چکی ہے آج پیپلز پارٹی کندن بن چکی ہے۔

انشا اللہ 2018ء کا سال پیپلز پارٹی اور عوام کا سال ہوگا آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔قبل ازیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا 89پائونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر