ناظرہ جہاں کی قیادت میں کراچی کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کا سندھ اسمبلی بلڈنگ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی معیار اور نظام کی بہتری پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کی ترجیحات ہیں سندھ حکومت کی عوامی حکومت نے صوبے میں لازمی تعلیمی ایکٹ منظور کرلیا ہے جس کے ذریعے سندھ میں تعلیم کو فروغ اور پڑھا لکھا سندھ کے خواب کی عملی تعبیر کو یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے فائونڈیشن فار ریسرچ اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ناظرہ جہاں کی قیادت میں کراچی کے سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات کا سندھ اسمبلی بلڈنگ کے دورے اور گلوبل ایکشن ووٹ فار ایجوکیشن کے حوالے سے بچوں سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو نے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتا یا کہ اس وقت سندھ میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف میں تنخواہوں کی مد میں 1ارب20لاکھ روپے ماہانہ اخراجات ہورہے ہیں انہوں نے بتا یا کہ لازمی تعلیمی ایکٹ کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 10فیصد نہایت غریب بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے کوٹہ مختص کریں احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف ایکشن بھی لیا جائیگا طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو نے سندھ میں اسکولوں کی نئی بلڈنگز کی تعمیر اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ نصاب میں پ سے پستول کے الفاظ کا خاتمہ کرینگے اس موقع پر فائونڈیشن فار ریسرچ اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ناظرہ جہاں نے کہاکہ تعلیمی معیار کی بہتری اور اس کے فروغ کے لئے خصوصی فنڈز مختص کیا جائے یکساں تعلیمی معیار جدید دور کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیاناظرہ جہاں نے بتا یا کہ 145بلین روپے تعلیم کے لئے بجٹ میں مختص ہے جس میں 1بلین اسکالر شپ کے لئے ،1.75بلین اسکول منیجمنٹ کمیٹی اور 1.25
بلین نئے انگلش میڈیم اسکولوں کے لئے ہے۔

Visit

Visit