نااہل قیادت اور نام نہاد کشمیر کمیٹی مسلمانوں کے اہم مسئلے کو حل کروانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ مسعود احمد صدیقی

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

Sufi Masood Ahmad Siddiqui

فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا و تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ”عالمی یوم کشمیر ”کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ ورسولۖ کی بارگاہ سے روحانی طور پر کشمیر تو مسلمانوں کو دیا جا چکا ہے، اب اس معاملے کو موثر حکمت عملی کے ذریعے عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگرکرنے کی ضرورت تھی لیکن نااہل قیادت اور نام نہاد کشمیر کمیٹی اس مسئلے کو عالمی فورمز پر پیش کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

اس مسئلے کوبین الاقوامی فورمز پر بھرپورانداز میں اجاگرنہ کرناناکامی ہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ جب تک ذاتی مفادات کواللہ ورسولۖ کی رضاکیلئے قربان نہیں کیاجائیگاکامیابی نصیب نہیں ہوسکتی،ملکی اورقومی مفادات ذاتی پسند اورناپسند سے بالاترہوتے ہیں ،جلد کامیابی کیلئے اپنی خواہشات اورانانیت کی قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،اپنے اندرچھپے ملک دشمن عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

ورنہ مسائل جوں کے توں ہی رہیں گے ۔دنیا کے مختلف خطوں(فلسطین اور برما سمیت دیگر ممالک )میں مسلم امہ پر ہونیوالے مظالم کوUNO،انٹرنیشنل میڈیا سمیت انسانی حقوق کے دیگرفورمزپربہترین انداز میں پیش کیاجائے۔مسلم ممالک میں ہونیوالے ظلم وستم کی روک تھام کیلئے تما م اسلامی ممالک کو آپس میں اتحاد کرناہوگاتاکہ اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کوناکام بنایا جا سکے۔