معروف غزل گائیک غلام علی اب اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

Ghulam Ali

Ghulam Ali

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے مشہور و معروف غزل گائیک غلام علی نے گلوکاری کے میدان میں اپنے فن کے جوہر دِکھانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق غلام علی، صہیب الیاس کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم’گھر واپسی‘میں جلوہ گر ہوں گے۔

ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر میں نے تین سے چار دن تک اداکاری کی پریکٹس جاری رکھی تو میں بھی اداکار بن سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ گلوکاری اداکاری سے زیادہ آسان ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں آلوک ناتھ، فریدہ جلال، ریمالاگو، دیپک تجوری اور زرینہ وہاب شامل ہیں۔واضح رہے غلام علی29جنوری کو ممبئی میں’گھر واپسی‘کے میوزک لانچ میں بھی شرکت کریں گے۔