معروف فٹ بال آرگنائزر بابو فیروز کی پہلی برسی خاموشی سے گزر گئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے متعدد فٹ بال کلبوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کے معروف فٹ بال آرگنائزر خصوصاً لانڈھی اور کورنگی میں فٹ بال کھیل کو فروغ کے حوالے سے معروف نام اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری با بو فیروز کو ہم سے بچھڑے تقریباً ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔

لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ شہر خصوصاً لانڈھی کورنگی کے کسی فٹ بال کلب نے با بو فیروز کی فٹ بال کھیل کے حوالے سے طویل خدمات پر کوئی یادگا ری میچ تک نہیں کرائی گئی فٹ بال حلقوں نے کہاکہ آج با بو فیروز ہمارے درمیان موجود نہیں مگر فٹ بال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے اُن کی گراں قدر خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے۔

آج بھی بابو فیروز مرحوم شائقین فٹ بال کے دلوں میں زندہ ہیں با بو فروز نہ صرف اسپورٹس حلقوں بلکہ سیاسی و سماجی خدمت کے حوالے سے بھی ایک معروف شخصیت تھے فٹ بال حلقوں نے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور اسپورٹس کی سرپرستی کرنے والے ادارے خصوصاً نیشنل بنک آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ با بو فیروز کے فٹ بال کھیل کے حوالے سے خدمات پر ان کے نام سے منسوب ایک یادگاری ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

فٹ بال حلقوں نے با بو فیروز کی اسپورٹس کے فروغ کے ھوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے مشن کی تکمیل کے لئے ہمیں توفیق عطاء کرے۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر