معروف دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل کا انعقاد

Mehfil Milad un Nabi

Mehfil Milad un Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز و معروف دانشور الحاج عبدالعزیز مگسی کی رہائش گاہ گلستان جوہر پر انوار اہلیبیت نعت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تیسری سالانہ عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ملک ممتاز ثناء خوان سید سلمان گل محمود الحسن اشرفی، سید خالد حسین اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دئے۔

محفل میں علماء اکرام، سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی نظامت کے فرائض معروف میزبان شعیب ناصر نے انجام دیئے۔

جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری