معروف گلوکار اقبال بیگ پوری کا نیا ویڈیو البم” شگناں دا جوڑا” سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا

Iqbal Baig

Iqbal Baig

لاہور: مشہورزمانہ گیت ”تینوں لے دیاں گا نوکیا موبائل”گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار اقبال بیگ پوری نے اپنا نیا ویڈیو البم ”شگناں دا جوڑا”یوٹیوب پر ریلیز کر دیا ہے،اس البم میں اقبال بیگ پوری کا انٹرویوبھی ساتھ ریکارڈکیا گیا ہے جو کہ سننے والوں کو متاثرکریگا۔

البم کے لئے گیت مظہرجمیل ان پڑھ،ساجدبھٹی،خادم وسائی پوری، ساجد کنول،غلام عباس شاہین نے لکھے ہیں،جبکہ ویڈیوالبم کے پروڈیوسرایم اے تبسم،ڈائریکٹرمنظورسولجرہیں،البم میں نئے اور معروف ماڈلزکیساتھ اقبال بیگ پوری نے خود بھی ماڈلنگ کی ہے،اس ویڈیوالبم کو مری،گلیات،سمیت متعددخوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے،ایک ملاقات میں اقبال بیگ پوری کا کہنا تھا کہ ان کا یہ البم شائقین کو ضرورپسندآئے گا۔

محمدابتسام الحق(فری لانس جرنلسٹ)0346-4709102