معروف اسپورٹس آرگنازئر حاجی غلام محمد خان کی عید الفطر پر چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سے ملاقات

Pakistan Sports Welfear Association

Pakistan Sports Welfear Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور کراچی شوٹنگ بال اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان عید الفطر کے پہلے روز چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سے ملاقات کی اور انہیں کراچی کے شعبہ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی۔

چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سے ان کی سندھ میں کھیلوں سے محبت، فروغ اور سرپرستی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کو مالی سال 2016-17کے بجٹ میں اسپورٹس بجٹ کو دُگنا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کی سندھ میں کھیلوں کے خدمات کو سراہتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سے درخواست کی کہ آئندہ ماہ ہونے والے ٹنڈو الہ یار اسپورٹس فیسٹیول کی سرپرستی فرمائیں جو انہوں نے قبول کر لی۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے حاجی غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ میری طرف سے تمام اسپورٹس آرگنائزر ،اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کو عید کی مبارکباد دیں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹنڈو الہ یار اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔