ن لیگ کے امیدوار نے ووٹروں کی آنکھ میں دھول جھونک کر سیوریج کے لیے نالے کی کھودائی کرائی

Talagang

Talagang

تلہ گنگ : تلہ گنگ کے موضع ٹہی میں ن لیگ کے امیدوار نے اکتیس اکتوبر سے پہلے ووٹروں کی آنکھ میں دھول جھونک کر سیوریج کا مسئلہ حل کرانے کے لئیے نالے کی کھودائی کرائی ۔الیکشن میں ناکامی کے بعدنالے کی تعمیرات نہ کرائی گئی جس کی وجہ سے اہل محلہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے موضع ٹہی میں ن لیگ کے امیدوارملک غلام شبیرنے محلہ بلال مسجد ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے نالے کی کھودائی کرا ئی اور کرکٹ گرائونڈ کی گری ہوئی چاردیواری کا سروے بھی کرایا لیکن الیکشن میں ناکامی کے بعد ان تعمیرات کام روک دیاگیا۔

راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ سخت اذیت کا شکار ہے۔اور حکامے بالا سے جلد کام کرانے کی اپیل کی ہے۔