پانامہ لیکس پر مشترکہ تحریک چلانے کیلیے پی پی اور تحریک انصاف میں اتفاق نہ ہو سکا

PPP PTI

PPP PTI

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس اسکینڈل کے معاملے پرمشترکہ پلیٹ فارم سے تحریک چلانے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں معاملات تاحال طے نہیں ہوسکے۔

پی ٹی آئی دھرنادینے اور پیپلزپارٹی مرحلہ وار احتجاج شروع کرنے کے اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، دونوں جماعتوں نے عیدکے بعد اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیاہے۔پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اوراعتزاز احسن جبکہ تحریک انصاف شاہ نے شاہ محمود قریشی کو مشترکہ اپوزیشن کے اتحاد کی تشکیل اور حکومت کیخلاف ممکنہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کاشیڈول مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پس پردہ طور پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ عید کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے درمیان ملاقات کرادی جائے تاکہ دونوں رہنمامشرکہ حکمت عملی طے کر سکیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنسز کاقانونی مقابلہ کر نے کافیصلہ کرلیا ہے اورطلبی کی صورت میں اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن خودپیش ہوںگے۔