پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے: وزیر اعلیٰ سندھ

 Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ 4 اپریل کو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے 5 کارکنوں کے ورثاء سے تعزیت کے لئے علاقہ بھار پہنچے، جہاں انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 2، 2 لاکھ روپے کے چیک دیئے اور ان کے بچوں کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے پاناما لیکس کے مسئلے پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ایک کمیشن بنایا جائے جو صاف اور شفاف تحقیقات کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اگر احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں تو ہر پارٹی کو اس کا حق حاصل ہے۔