انداز اپنا اپنا کے سیکول تیاریاں شروع

Movies

Movies

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی نوے کی دہائی میں بننے والی بلاک بسٹر بالی وڈ فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے سیکول تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نئی فلم میں رنبیر اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ انیس سو چورانوے میں راج کمار سنتوش کی زیر نگرانی بننے والی فلم میں سلمان خان اور عامر خان نے اپنی کمال اداکاری سے فلم کو چار چاند لگائے۔

ذرائع رپورٹس کے مطابق نئی فلم میں بھی فلم ساز راج کمار، عامر اور سلمان کو ہی لینا چاہتے تھے لیکن کچھ مصروفیات کے باعث دونوں اداکاروں نے معذرت کر لی۔ سنتوش کمار کا کہنا ہے کہ ابھی فلم کا سکرپٹس لکھا جا رہا ہے اور اگر عامر اور سلمان مان گئے تو انھیں ہی موقع دیا جائے گا۔