قانونی پیچیدگیوں کے سبب سندھ گیمز چار سال سے التواء کا شکار ہیں، سلیم رضا کھوڑو

Saleem Raza Khuhro Given Trophy

Saleem Raza Khuhro Given Trophy

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کھیلوں کی صوبائی ایسو سی ایشنز کے درمیان قانونی رسہ کشی کے سبب محکمہ کھیل سندھ گیمز کے انعقاد سے قاصر ہے قانونی پیچیدگیاں گذشتہ چار سال سے اس راہ میں حائل ہیں۔

اس بات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھوڑو نے اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں یوم اقبال اسپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق ربانی، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد سعید اور ایڈمنسٹریٹر انجم حسین زیدی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری اسپورٹس نے کہا کہ یہ ہماری خوس قسمتی ہے کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر خود اسپورٹس مین ہیں اور کھلاڑیوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس گالا میں بچوں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوا ہوں ہم ان بچوں کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کریں گے تاکہ مستقبل میں یہی بچے پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ کا سبب بن سکیں۔

کنسلٹنٹ اسپورٹس بورڈ رازق ربانی نے سیکریٹری اسپورٹس کو کھلاڑیوں اور کمپلیکس میں در پیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر سلیم رضا کھوڑو نے فوری طور پر سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس کے لئے جمناسٹک کے دو نئے انٹرو منٹ دلانے کا اعلان کیا ساتھ ہی انہوں رازق ربانی،انجم حسین زیدی اور ان کی ٹیم کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر عمدہ کلمات سے نوازا۔

بعد ازاں سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھوڑو نے رازق حسین ربانی، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد سعید اور پبلک ریلیشن آفیسر سلیم عارف کے ہمراہ ٹیبل ٹینس،اسکواشتائی کوانڈو،جمناسٹک اوربیڈمنٹن کے فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ،ٹرافیز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

Saleem Raza Khuhro Given Trophy

Saleem Raza Khuhro Given Trophy

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708