افسانہ نگار انتظار حسین لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک

Intizar Hussain

Intizar Hussain

لاہور (جیوڈیسک) معروف ادیب اورافسانہ نگار انتظار حسین کو لاہور کے فردوسیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اردو ادب کی قدآور شخصیت انتظار حسین کی نمازجنازہ شاہ جمال کی امام بارگاہ خواجگان میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں عزیز واقارب ، ادبی حلقوں کی شخصیات اوراہل علاقہ نے شرکت کی۔

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےقرآن خوانی دوپہر ڈیڑھ بجے امام بارگاہ خواجگان میں ہوگی جس کے بعد مجلس عزا ہوگی۔انتظار حسین مختصر علالت کےبعد منگل کی سہ پہر انتقال کرگئے تھے۔