لیجنڈ یونس خان کی پاکستان واپسی، مداحوں کی طرف سے پرتباک استقبال

Younis Khan

Younis Khan

کراچی (جیوڈیسک) خان آف مردان یونس خان کی پاکستان واپسی، کیریئر کو خیر باد کہنے والے عظیم کرکٹر کو ویسٹ انڈٖیز کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، مداحوں کی کثیر تعداد سمیت اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے انکا والہانہ استقبال کیا،کرکٹ لورز نے اپنے سٹار کرکٹر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ مداحوں کا پیار دیکھ کر بہت خوش ہوں،ویسٹ انڈیز کی تاریخی جیت میں اللہ کا خاص کرم شامل تھا،یونس خان نے کہا کہ دس ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والا پہلا پاکستانی ہونے پر فخر ہے،سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں،عبد الستار ایدھی کی طرح فلاحی کام کرنا چاہتا ہوں۔