شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کے مداح نے ان پر تھوک دیا

Lionel Messi

Lionel Messi

بارسلونا(جیوڈیسک) بارسلونا کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ میسی کلب ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ جاپان کے ناریٹا ایئر پورٹ پر پہنچے تو ریور پلیٹ ایف سی کے ایک مداح نے ان پر تھوک دیا جس پر انہوں نے آگ بگولہ ہو کر نامناسب برتاؤ کرنے والے مذکورہ شخص کو مکا رسید کر دیا۔

بارسلونا کے کوچ لوئس اینریکے اور ساتھی کھلاڑیوں لوئیس سواریز اور زیویئر مسچیرانو نے معاملے کو سنبھالا۔ لیونل میسی کو دیگر شائقین کے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔