لیجنڈری موسیقار اوپی نئیر کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

OP Nayyer

OP Nayyer

ممبئی (جیوڈیسک) 1949 میں فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اوپی نئیر کو شہرت فلم آر پار سے ملی۔ اس البیلے موسیقار کے سریلے گیت اپنی الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔

او پی نئیر اپنے گیتوں کی شوخی اور چلبلے پن کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے شمشاد بیگم، گیتادت اور محمد رفیع کے ساتھ کام کیا۔ لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کو متعارف کروانے کا سہرا بھی اوپی نیئر کے سر ہی جاتا ہے۔

اکیاسی سال کی عمر میں مداحوں سے بچھڑنے والے اوپی نئیر کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔