قانون سازی کے ذریعے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا،ترجمان پی آئی اے

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام دفاتر آج سے کھل جائینگےتمام ملازمین دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں،قانون سازی کے ذریعے ملازمین کے حقوق کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے کی املاک، دفاتر اور ملازمین کی حفاظت کا بندوبست کر لیا گیا ہے، قانون سازی کے ذریعے ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور گریجویٹی پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑیگا۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اس لیے ہڑتال کرنے کا کوئی جواز نہیں، پی آئی اے کی انتظامیہ ہڑتال کو غیر قانونی سمجھتی ہے ، ملازمین پی آئی اے کی بحالی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔