لیسکو کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا دھرنا دوسرے روز میں داخل

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی مجوزہ نجکاری کیلئے نجکاری کمیشن اور لیسکو حکام کے درمیان آج مذاکرات ہونے تھے تاہم مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی علی الصبح واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے کارکنوں نے لیسکو ہیڈ آفس کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

احتجاجی ملازمین نے نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اثاثوں کو کسی صورت نجی شعبے کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن اور لیسکو حکام کے درمیان چار روزہ مذاکرات کا شیڈول طے ہوا تھا تاہم مذاکرات کو روکنے کے لئے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے روزانہ لیسکو ہیڈآفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔