لیوس ہملٹن نے برٹش فارمولا ون فائنل پریکٹس ریس جیت لی

British Formula One Race

British Formula One Race

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے لیوس ہملٹن نے برٹش فارمولا ون فائنل پریکٹس ریس جیت لی۔

انگلینڈ میں فارمولا ون فائنل پریکٹس ریس میں ڈرائیورز نے ٹریک پر صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ برطانیہ کے لیوس ہملٹن نے شاندار پرفارمنس دکھائی ۔ لیوس ہملٹن نے مقررہ لیپس 1 منٹ 31 اعشاریہ 6 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلوی ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی جبکہ بیلجئم کے میکس ورسٹیپن کی تیسری پوزیشن رہی۔