لوئس ہملٹن کینیڈین فارمولا ون ریس کا ٹائٹل محمد علی کے نام کر دیا

Lewis Hamilton

Lewis Hamilton

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈین فارمولا ون ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن اور جرمنی کے نیکو روز برگ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم فتح کا سہرا عالمی نمبر ون لوئس ہملٹن کے سر رہا۔

وہ کیرئیر میں پانچویں بار کینیڈین گراں پری کے چیمپئن بنے۔ برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے کینیڈین ریس کا ٹائٹل بھیگی آنکھوں کیساتھ عظیم باکسر محمدعلی کے نام کر دیا۔

لوئس ہملٹن نے گریٹ محمد علی کو اس موقع پر سلیوٹ کیا اور کہا کہ محمد علی کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ وہ عظیم مکے باز ہی نہیں بلکہ عظیم ترین انسان بھی تھے۔