پاناما لیکس معاملہ، وزیراعظم پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے: میر حاصل بزنجو

 Mir Hasil Bizenjo

Mir Hasil Bizenjo

لاہور (جیوڈیسک) حکومتی اتحادی نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے۔

ہم نے بھی وزیراعظم کو شفاف تحقیقات کا مشورہ دیا ہے کیونکہ جس نے بھی کرپشن کی سزا ملنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی بہت جذباتی ہے وزیراعظم کے اعلان کے بعد اپوزیشن کا طریقہ کار درست نہیں۔

میر حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کمیشن میں چیف جسٹس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے وہ کسی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کر سکتے ہیں۔