پاناما لیکس : وزیر داخلہ چودھری نثار علی آج پریس کانفرنس کریں گے

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، امکان ہے کہ وہ پاناما لیکس اور ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ، را سے تعلقات کے معاملے پر سرفراز مرچنٹ سے ملنے والی معلومات اور شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے اور ایم کیو ایم رہنمائوں کی منی لانڈرنگ اور را سے فنڈز لینے کے معاملہ پر اب تک ہونے والی تحقیقات پر قومی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اس سلسلے میں سرفراز مرچنٹ سے ملنے والی معلومات اور شواہد پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پاناما لیکس کے انکشافات اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی میڈیا میں اظہار خیال کریں گے۔