پاناما لیکس پر اپوزیشن کا موقف ایک ہونے پر رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دی: شاہ محمود

Shah Mahmood

Shah Mahmood

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حزب اختلاف کا موقف ایک ہے ، اسی لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت رہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کیلئے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ رائیونڈ جلسہ کیلئے اعتزاز احسن کو دعوت دے دی ، دوبارہ بھی پیپلز پارٹی سے شرکت کی درخواست کرینگے ۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت دینگے، فیصلہ انکا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاناما سے متعلق موقف کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے تائید کی ۔ پاناما لیکس پر ہم الیکشن کمیشن گئے تو پیپلز پارٹی نے بھی کمیشن سے رجوع کیا ، سپریم کورٹ میں درخواست دی تو جماعت اسلامی نے بھی عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ، سینیٹ میں پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے بل کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اپنایا۔ اسپیکر کے پاس ریفرنسز دائر کیے تو شیخ رشید نے بھی ریفرنس دائر کیا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں کسی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی روایت نہیں، انکے تحفظات پر نواز شریف کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور جلسہ گاہ کا انتخاب کیا ، اپوزیشن جماعتوں کیلئے ہم رائیونڈ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ہے۔