پاناما لیکس، وزیراعظم کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس نے جہاں دنیا بھر میں ہلچل مچائی، وہیں پر پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں بھی بھونچال آ گیا ہے۔

پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ اس معاملے پر پاکستانی عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پاناما لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا کیونکہ وزیراعظم نے وزراء سے مشاورت کے بعد الزامات کا جواب خود دینے کا فیصلہ کیا۔