لاہورہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نےحلف اٹھا لیا

halaf

halaf

لاہور (جیوڈیسک) جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے 45ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔

حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انھیں بہترین اندازمیں نبھانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وہ عدالتی نظام سے رشوت کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں گے۔
دوسری جانب لاہورسپریم کورٹ رجسٹری میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالحسن نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے جسٹس اعجازالاحسن سے عہدے کا حلف لیا.