لیاقت بلوچ 3 اپریل کو جماعت اسلامی زون نیو کراچی کے تحت ”علماء کنونشن” سے خطاب کریں گے

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی: جماعت اسلامی زون نیو کراچی کے تحت ”علماء کنونشن” 3 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام الشمس ہال، بلمقابل نیو کراچی پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوگا۔

جس سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالکریم عابد، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے قاضی احمد نورانی، جماعة الدعوة کے مزمل ہاشمی، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا عبدالوحید اور دیگر خطاب کریں گے