لیاقت بلوچ 3 اپریل کو جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت اجتماع عام

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت اجتماع عام بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت ۖ، 3 اپریل بروز اتوار بوقت 9 بجے شب، سی ون ایریا لیاقت آباد میں منعقد ہو گا۔

جس سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلای پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، صدر جمعیت علماء پاکستان قاضی احمد نورانی، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان و دیگر خطاب کریں گے۔