لیاقت بلوچ آج گلبرگ زون کے استقبالیہ سے خطاب کریں گے

karachi

karachi

کراچی : جماعت اسلامی زون گلبرگ کے تحت چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ آج 2 اکتوبر بروز اتوار، بوقت بعد نماز عشائ، جامع مسجد قباء میں منعقد ہوگا۔

جس سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان اور دیگر خطاب کریں گے۔