لیبیا میں پولیس ٹریننگ سینٹرمیں دھماکا، 65 افراد ہلاک

Bomb Exploded

Bomb Exploded

زلیتن (جیوڈیسک) لیبیا کے شہر زلیتن میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھما کے میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہو گئی۔

لیبیا میں پولیس کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے والے ٹرک بم حملے میں کم ازکم 65 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زلیتن نامی علاقے میں پیش آیا جس کے میئر مفتاح کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت سیکڑوں افراد یہاں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق الزنتان میں بارود سے بھرے ٹرک کو فوجی مرکز میں دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو نزدیک واقع شہر مصراتہ کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیا مارٹن کوبلر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خود کش حملہ قرار دیا۔