لیبیا: سیکورٹی فورسز کی داعش کیخلاف بڑی کامیابی، سرت شہر پر قبضہ کر لیا

Libyan Security Forces

Libyan Security Forces

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کی سیکورٹی فورسز نے سرت شہر کو داعش سے چھرانے کا دعوی کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کی اہم مقامات اور عمارات کو کلئیر کر دیا گیا جبکہ شہر میں داعش کے جنگجؤوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سرت شہر چھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھ مہینوں سے آپریشن جاری تھا۔

آپریشن میں فوجی دستوں کو امریکی فضائی کی امداد بھی حاصل تھی۔ داعش نے 2015 میں سرت شہر پر قبضہ کیا تھا۔