جھوٹ کی سیاست راستہ نہیں روک سکتی: سعد رفیق کا این اے 122 میں خطاب

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) این اے ایک سو بائیس میں تحریک انصاف نے میدان لگایا تو ن لیگ نے بھی ولولہ دکھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پکی ٹھٹھی میں جلسے سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے مخالفین کو للکارنا شروع کر دیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

ان کا لاہور میں کچھ نہیں بننے والا۔ جھوٹ اور الزامات ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب شیر جاگتے ہیں تو پھر گیدڑ ہی بھاگتے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ماروی میمن نے بھی پی ٹی آئی پر طنز کے تیر خوب برسائے، کہتی ہیں نعرے لگانے والے خیبر پختونخوا میں تو کوئی تبدیلی نہیں لا سکے، یہاں کیا لائیں گے۔ جلسے سے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔