جھوٹ ثابت ہو گئے، منی ٹریل سامنے آ گیا، عمران

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر دستاویزات ٹھیک نہیں تو نواز شریف آئی سی آئی جے پر مقدمہ کردیں، مریم نواز شریف دو کمپنیوں کی بینیفشری مالک ہیں، ان کے جھوٹ ثابت ہوگئے، منی ٹریل سامنے آگیا، عدالتی فیصلہ قبول کریں گے، وہ سمجھتے ہیں کہ دو ہفتے میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہزاروں دستاویزات جانچنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مریم نواز شریف دونوں کمپنیوں کی اصلی مالک تھیں، سپریم کورٹ میں جس ٹرسٹی کا ذکرکیا گیاوہ ایسا نہیں تھاوہ اصل مالک تھیں ، قطری کاخط فراڈ تھا، سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کاقانون توڑا جائے اور پیسا چوری ہو، سیاسی تنظیم اس کی نشاندہی کرتی ہے، سیاسی تنظیم کا کام ثبوت دینا نہیں ہوتا، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمے داری ہے کہ تفتیش کریں، یہ ہماری ذمے داری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سنا تھا کہ مریم کو دو کروڑ کی گاڑی کا تحفہ مل گیا، نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام آئی سی آئی جے میں آیا، آمر جمہوری اورجمہوری آمر بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اور بعد میں سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا اور یہ واضح ہو جائے گا کہ نواز شریف نے عدالت اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔