ملے زندگی پوری شفا کے ساتھ

کھلیں لب میرے اس دعا کے ساتھ
کٹے زندگی حسن و ادا کے ساتھ

نہ ہو فکر کوئی سوال کی ۔۔۔۔۔۔۔
ہو حشر بھی اس مدعا کے ساتھ

تملق سے رہوں دور میں
بلندی ہو خوئے بقا کے ساتھ

داماندگی نہ ہو وجود میں ۔۔۔۔
ملے زندگی پوری شفا کے ساتھ

سدا وا رہے در عشق کا ۔۔۔۔
مگر عشق ہو صرف خدا کے ساتھ

Mrs Khakwani

Mrs Khakwani

تحریر : عالیہ جمشید خاکوانی