مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/2/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حمید نظامی کی زندگی صحافیوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، حمید نظامی مرحوم کی پاکستان کے لئے خدمات پر انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان میں لوگ آج بھی حمید نظامی مرحوم اور ان کے بھائی مجید نظامی کیلئے عزت و احترام کے جذبات رکھتے ہیں، حمید نظامی ایک مسیحا صفت انسان تھے۔ جنہوں نے اپنی جوانی کے خواب قربان کر کے اس ملک کے لوگوں میں انسانیت، دین اور وطن سے محبت کو اْجاگر کیا، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہارن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے سنیئر صحافی وبانی روز نامہ نوائے وقت حمید نظامی کی 55ویں برسی کے حوالے سے پریس کلب مصطفی آبادللیانی (رجسٹرڈ) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو، عمر حیات خاں،بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشد شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد،چوہدری منظور احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،نوید اشرف انصاری،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورکہا کہ حمید نظامی مرحوم کی صحافت اور پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نوکری کا جانسہ دیکر پانچ افراد نے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا،تفصیلات کے مطابق روشن خان نامی شخص رانا عبدالقیوم کے ہمراہ نیواں تھہ میں عظیم عباس کے گھر آیا اور کہا کہ رانا عبدالقیوم کابہت بڑا کاروبار ہے جس پر عظیم عباس کی ہمشیرہ نے چائے وغیرہ پیش کی تو مذکورہ افراد کی نیت خراب ہو گئی، انہوں نے عظیم عباس کی ہمشیرہ کو کہا کہ میں آپ کو اپنی پرنسل سیکرٹری بنائوں گا اور گاڑی بھی لیکر دوں گا جس پر روشن خان ،رانا عبدالقیوم و تین نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو افراد شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیدیاں کے رہائشی علی حسن نے مقدمہ درج کروایا 16/17فروری کی رات محمد لقمان اور بائو آصف میرے گھر سے میری چار ماہ کی حاملہ بیوی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر پکی حویلی کے قریب شہباز احمد سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی شہباز احمد مصطفی آباد سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل 125اور چھ ہزار روپے نقدی چھین لی، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرہالی روڈ سے منشیات فروش گرفتار،526گرام چرس بر آمد، گیس کی ری فلنگ کرنے والا ایک شخص گرفتار، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سرہالی روڈ سے منشیات فروش شمشاد عرف کالی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 526گرام چرس بر آمد کر لی،جبکہ فان گیس ایجنسی میں بڑے گیس سلنڈروں سے چھوٹے گیس سلنڈروں میں LGPگیس کی ری فلنگ کرنے میں مصروف شہباز علی کو گرفتار کرکے ری فلنگ کرنے والی موٹر مشین، ڈیجٹل کنڈا، تین سلنڈر قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126