ہمیں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو رضائے الہی میں گزارنے کا عزم کرنا ہو گا، دردانہ صدیقی

Quran Reading

Quran Reading

کراچی (پ ر) قیمہ جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی معمار زون کے تحت منعقدہ عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سے تربیت اور ایک عظم نو حاصل کرنے کے بعد ہمیں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو رضائے الٰہی میں گزارنے کا عزم کرنا ہوگا۔

اسی تدبر اور احساس کے ساتھ اجتماعی معاملات کو خوش گوار بنائے۔ ناظمہ معمار زون فرزانہ جاوید نے قرآن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیکیوں کو جاری رکھنے کے لئے قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا۔

پروگرام کے آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد اور اسلام کی سربلندی کی لئے خصوصی دعا کی گئی۔