تفسیر روشنی ہے عبث نبوت رسول کی

تفسیر روشنی ہے عبث نبوت رسول کی
ہم پہ بھی سایہ فگن ہے محبت رسول کی

غار حرا سے طلوع ہوا علم و فضل کا چاند
انشراح عقل بن گئی شہرت رسول کی

ابوبکر، عمر، عثمان اور علی کیا ملے
رب نے پوری کی ضرورت رسول کی

حجر اسود کا معاملہ جب حد سے بڑھ گیا
کام آئی پھر وہیں پہ بصیرت رسول کی

سب پیغمبروں کو کہا ہی مقام مل سکا
معراج کا سفر ہے فضیلت رسول کی

جو ہیں گدا طیبہ جو ہیں پروانہ رسول
پیشانی پہ ان کی ثبت ہے الفت رسول کی

ہم ہیں قلم کار ہمارا یہ اعزاز ہے جمال
لکھتے ہیں صبح وشام مدحت رسول کی

Masjid Nabvi

Masjid Nabvi

تحریر : انور جمال فاروقی