آسمانی بجلی گرنے سے موضع چیچیاں کا نوجوان جاں بحق ہو گیا

Kharian

Kharian

کھاریاں : آسمانی بجلی گرنے سے موضع چیچیاں کا نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک قیمتی بھینس بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق موضع چیچیاں کا شفیق اپنی قیمتی بھینس کھیتوں میں چرا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گری جس سے شفیق اور اس کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس جاں بحق ہو گئے جبکہ شفیق کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شفیق غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے خاندان اور اہل علاقہ نے ڈی سی او گجرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔