لائنز ایریا پروجیکٹ کے گرفتار 5 ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

Lines Area Project

Lines Area Project

کراچی (جیوڈیسک) لائنز ایریا پروجیکٹ کے گرفتار 5 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

تمام ملزمان پر ساڑھے4 ارب روپے کی کرپشن اور چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ملزمان میں نسیم فرید،عطاعباس،راشد حسین،وسیم اقبال اور شاہد عمر شامل ہیں۔ ملزمان کو گزشتہ روز لائنز ایریا ڈیولپمنٹ کے دفتر سے حراست میں لیا گیاتھا۔