حضرت علی کی جشن ولادت کے موقع پر مسجد البلال ویانا میں ایک زکر محفل کا انعقاد کیا گیا

Albilal Masjid Mahfil Zikry Hazrat Ali

Albilal Masjid Mahfil Zikry Hazrat Ali

ویانا (محمد اکرم باجوہ) شیر خدا حضرت علی کی جشن ولادت مبارک دن کے موقع پر مسجد البلال ویانا میں مسجد البلال کے خادم اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت ایک زکر محفل کا انعقاد دو مئی بعد از نمازعصر کیا گیا۔

جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔زکر محفل کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

نعت گو شاعر غلام مصطفی نعیمی اور حافظ مبشر نے شیرخدا حضرت علیکی ولادت مبارک دن کی مناسبت سے حالات زندگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔زکرمحفل کے احتتام پر حاضرین کو طعام پیش کیا گیا۔