خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر این سی ایچ ڈی کے تعاون سے ریلی نکالی گئی

Rally

Rally

بدین (عمران عباس) خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر این سی ایچ ڈی کے تعاون سے NCHD کی آفیس سے بدین پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی، ریلی کی رہنمائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد حسین تالپر، انوار الدین جمالی، ممتاز علی نوتکانی، ڈسٹرکٹ اسکاﺅٹ سیکریٹری میر محمد کھوسو، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سید عمران شاھ ، نیشنل کمیشن فار ھیومن ڈولپمنٹ ضلع بدین کے پروگرام مینجر امتیاز رند ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹمینیجر اشفاق میمن ، اور دیگر نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے جو اسے ہر حال میں ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی دو آنکھیں ہیں لیکن تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے اگر یہ آنکھ کسی کے پاس نہیں ہے تو پھر وہ کچھ بھی نہیں ہے، انہوںنے کہا کہ جو بچے اسکول نہیں جاتے یا ان کے رشتیدار ان کو اسکول نہیں بھیجتے ان کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

دوسری جانب سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن بدین کے ELPاساتذہ کی جانب سے بھی آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ عمران گانچی، رمضان سومرو، سرور سومرو، حنیف نھڑیو، منظور، ماجد رضا اور دیگر نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ 8ستمبر کا دن جو ساری دنیا میں تعلیم کے شعور کے طور پر منایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر دنیا کا کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس سلسلے میں بہتر اقدام کررہی ہے، رہنماﺅں مزید کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیکر اپنا قومی فریضہ پورا کریں۔