ادب کا نوبل انعام صحافی اور مصنفہ سویتلانا ایگزیوچ کے نام

 Svetlana Alexievich

Svetlana Alexievich

سٹاک ہوم (جیوڈیسک) بیلا روس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اور صحافی سویتلانا ایگزیوچ کو سویت یونین دور میں حکومتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ ایگزیوچ کئی سالوں تک یورپ میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد 2011 میں واپس اپنے ملک منتقل ہو گئی ہیں۔

مصنفہ اور صحافی سویتلانا ایگزیوچ قابل ذکر کاموں میں وائس آف یوٹوپیا کے نام سے کتابی سلسلہ شامل ہے جس میں سویت یونین دور میں وہاں کے لوگوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سویت افغان جنگ بھی ان کی کہانیوں کا موضوع رہی ہے۔

ایگزیوچ 31 مئی 1948 میں یوکرائن کے قصبے ایوانو فرانکوسوک میں پیدا ہوئی۔ ان کے والد کا تعلق روس جبکہ والدہ یوکرائنی تھیں۔ یوکرین میں پیدا ہونے والی ایگزیوچ صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور 2013 میں جرمن بک پیس ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔