ادب سرائے انٹرنیشنل کے زیراہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ کا اہتمام

Mahfil Mushairah

Mahfil Mushairah

لاہور (ایم اے تبسم سے) ادب سرائے انٹرنیشنل کے زیراہتمام 8 جون بروز پیر فیض گھر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ماہانہ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت جناب شاہین بھٹی نے کی مہمان خاص ولائت احمد فاروقی تھے۔

مہمان اعزاز محترمہ عینی راز تھی دیگر شعراء میں زاہد شمسی.یاسمین بخاری ,فاطمہ رضوی,روبینہ راجپوت,ندیم شیخ, نعمان فاروق, خالد نصر, عزرا مرزا,ریحانہ اشرف, مختار جاوید, طارق چغتائی, سردار سوز, عباس مرزا,گلزار بخاری, ابرار احمد , خالد نقاش ,عطاء العزیز ,سمیت بہت سے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا سردار سوز نے ترنم کے ساتھ کلام پیش کیا ڈاکٹر شہناز مزمل چئرپرسن (ادب سرائے انٹرنیشنل )نے سعودی عرب سے اپنے ٹیلی فونک پیغام میں سب کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

بزم غالب کے چئرمین خالد نقاش نے اپنے خصوصی پیغام میں بے گھر شاعروں کے لئے کالونی بنوانے کا مطالبہ حکومتی سطح تک پنہچانے کے لئے سب شعراء سے گزارش کی.نظامت کے فرائض سفینہ سلیم چودھری نے ادا کئے اور محمد عمر سدھو نے بحثیت کوارڈینیٹر اپنے فرائض کو بخوبی نبھایا پروگرام کے آخرمیں ممتاز شاعر مرحوم اعزاز احمد آذر اور حسنِ جاوید صاحب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔